ابوجا: (انٹرنیشنل ڈیسک) نائیجیریا میں ایک ہفتے کے دوران ڈاکوؤں نے حملے کر کے 143 افراد کو ہلاک کر دیا۔فرانسیسی خبر ایجنسی کے مطابق یہ واقعات نائیجیریا کے شمال مغربی مسلم اکثریتی ریاست زمفارا کے مختلف دیہات میں پیش آئے۔ مقامی شہریوں کا کہنا ہے سیکڑوں مسلح ڈاکو موٹر سائیکلوں پر مختلف دیہات میں گھس آئے، مقامی افراد پر فائرنگ کی، گھروں میں لوٹ مار کی اور انہیں آگ لگادی۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ اب تک ایک سو تینتالیس افراد کو دفنا چکے ہیں اور مزید کی تلاش جاری ہے کیونکہ بہت سے افراد لاپتہ ہیں۔ نائیجیریا کے حکام نے ان واقعات کی تصدیق نہیں کی۔