بابراعظم کے ہمراہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی خاتون میک اپ آرٹسٹ ہیں

ایک تصویر میں خاتون بابر کے ساتھ پوز بناکر کھڑی ہیں دوسری تصویر میں وہ کپتان کے کوٹ کا بٹن لگارہی ہیں

اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے ہمراہ ایک خاتون کی تصاویر سوشل میڈیا پر خاصی وائرل ہو رہی ہیں جسے دیکھ کر مداحوں کے ذہنوں میں مختلف قسم کے سوالات اٹھائے ، خاتون دبئی کی رہائشی ہیں اور ایک میک اپ آرٹسٹ اور اسٹائلسٹ بھی ہیں۔

گزشتہ کچھ روز سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز انسٹاگرام، ٹوئٹر اور فیس بک پر بابر اعظم اور ایک خاتون کی تصاویر زیرِ گردش ہیں، ایک تصویر میں خاتون بابر کے ساتھ پوز بناکر کھڑی ہیں جب کہ ایک اور تصویر میں وہ کپتان کے کوٹ کا بٹن لگارہی ہیں، خاتون کا نام ابیہا مامون ہے جو کہ دبئی کی رہائشی ہیں اور ایک میک اپ آرٹسٹ اور اسٹائلسٹ بھی ہیں، 6 ہفتے قبل انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بابر اعظم کی تصویر شیئر کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا تھا کہ انہیں فخرِ پاکستان کے ساتھ کام کرنے کا موقع مِلا۔

انہوں نے اپنی پوسٹ پر یہ بھی بتایا تھا کہ صارفین جلد ان کا بابر اعظم کے ہمراہ کام دیکھ سکیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں