کنگسٹن(سپورٹس ڈیسک) سبینا پارک میں کھیلے گئے ون ڈے میچ میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 49ویں اوور میں 269 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے بروکس نے سب سے زیادہ رنز بنائے، انہوں نے 93 رنز کی اننگز کھیلی، اس کے علاوہ کیرون پولارڈ نے 69 رنز بنا کر قابل ذکر رہے۔
آئرلینڈ کی جانب سے مارک اڈائیر اور کریگ ینگ نے 3،3 وکٹیں لیں، جارج ڈاکریل نے 2 جب کہ جوش لٹل اور کرٹس کیمفر نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
آئر لینڈ کو جیت نے 270 رنز کا ہدف ملا تھا لیکن پوری ٹیم صرف 245 رنز پر ہی ہمت ہار بیٹھی۔
آئر لینڈ کے 7 بلے باز اپنی اننگز کو دہرے ہندسے میں بھی نہ لے جاسکے۔
مہمان ٹیم کے ٹاپ اسکورر کپتان اینڈی بالبرنے رہے انہوں نے 71 رنز بنائے، ہیری ٹکٹر نے 53 اور جارج ڈاکریل نے 30 رنز کی اننگز کھیلی۔
اینڈی مک برائن 34 رنز پر ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئے۔
ویسٹ انڈیز کی جانب نے سب سے کامیاب بولر الزری جوزف اور روماریو سیفرڈ رہے، دونوں نے 3،3 آئرش بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔ اوڈٖین اسمتھ نے 2 جب کہ جیسن ہولڈر اور عقیل حسین نے ایک ایک وکٹ لی۔