ارجیت سنگھ سمیت متعدد بھارتی فنکار کرونا سے متاثر

ممبئی(شوبز ڈیسک)بھا رت میں کرونا وائرس کی نئی لہر پھیلنے کے بعد کرونا کے مریضوں میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور بھارتی اداکار و گلوکار بھی اس سے متاثر ہورہے ہیں۔
این ڈی ٹی وی کی کے مطابق حال ہی میں بھارت میں شوبز سے وابستہ مختلف شخصیات کرونا سے متاثر ہوئیں جن میں بالی ووڈ کے معروف گلوکار ارجیت سنگھ اور ان کی اہلیہ کوئل روئے بھی شامل ہیں۔

ارجیت سنگھ نے یہ خبر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ میرا اور میری بیوی کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم دونوں نے گھر پر قرنطینہ کرلیا ہے اور ہماری صحت ٹھیک ہے۔
دوسری جانب بالی وڈ فلمساز اور ہدایت کار مدھربھنڈارکر بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے، انہوں نے انسٹاگرام پر پوسٹ میں کرونا وائرس سے متاثر ہونے سے متعلق بتایا۔
مدھربھنڈارکر نے کہا کہ میرا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، میں ویکسینیشن لگواچکا ہوں اور تھوڑی سے علامات ہیں۔
View this post on InstagramA post shared by Madhur Bhandarkar (@imbhandarkar)
انہوں نے مزید کہا کہ میں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے مگر وہ افراد جنہوں نے حالیہ دنوں مجھ سے ملاقات کی وہ لازمی اپنا ٹیسٹ کروالیں۔
علاوہ ازیں سینئر بھارتی اداکارہ نفیسہ علی بھی کرونا وائرس کی لپیٹ میں آگئیں۔
انسٹاگرام پر اسپتال سے اپنی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے نفیسہ علی نے صارفین سے سوال کیا کہ اندازہ لگائیں کہ مجھے کیا ہوا ہے!
انہوں نے مزید کہا کہ مجھے تیز بخار اور گلے میں خراش ہے، امید ہے مجھےگھر جا کر سیلف آئسولیشن کی جلد اجازت مل جائےگی۔
View this post on InstagramA post shared by Nafisa Ali Sodhi (@nafisaalisodhi)
ایک اور بھارتی اداکارہ مانوی گاگرو بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئی ہیں، انہوں نے انسٹاگرام اسٹوری پر بتایا کہ انہیں کورونا وائرس ہوگیا ہے، معمولی علامات ہیں، میں بہت زیادہ سورہی ہوں۔
واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکارہ سوارا بھاسکر کرینہ کپور، ایکتا کپور، نورا فتیحی، ارجن کپور، پریم چوپڑا، سمیت متعدد فنکار کرونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔
خیال رہے کہ بھارت میں ہر گززتے دن کے ساتھ کرونا کیسز میں اضافہ ہورہا ہے اور آج 9 جنوری کو ایک لاکھ 59 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں