کراچی(شوبز ڈیسک) اداکارہ مہوش حیات نے اپنے ایک انٹرویو میں شادی کے حوالے سے بات چیت کی، جس کا ایک ویڈیو کلپ ان دنوں سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہا ہے۔
اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مہوش نے کہا کہ میں بہت پریکٹیکل اور حقیقت پسند ہوں، میں چاہتی ہوں کہ میرا شریک حیات رومانوی ہو تاکہ معاملات آسانی سے چل سکیں۔
معروف اداکارہ مہوش حیات نے کہا کہ “میرا سب سے بڑا کرش امریکی اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو پر تھا اور اب بھی ہے”۔
مہوش نے لیونارڈو ڈی کیپریو کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ مجھے دیکھ رہے ہیں اور میری آواز آپ تک پہنچ رہی ہے تو آپ بارات لے آئیں، میں تیار ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں کوئی بھی ایسا نہیں جس سے میں شادی کرنا چاہتی ہوں۔
واضح رہے کہ مہوش حیات پنجاب نہیں جاؤں گی، لوڈ ویڈنگ، جوانی پھر نہیں آنی اور چھلاوا جیسی فلموں میں مرکزی کردار نبھا چکی ہیں۔
یہ تمام پاکستانی فلموں میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلموں میں شمار ہوتی ہیں۔
اسکے علاوہ اداکارہ مہوش حیات سوشل میڈیا پر اپنی ویڈیوز اور تصاویر بھی پوسٹ کرتی رہتی ہیں جسے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جاتا ہے۔