زیکاٹیکس:(انٹرنیشنل ڈیسک)میکسیکو کی ریاست زیکاٹیکس کے گورنر کے دفتر کے باہر کھڑی گاڑی سے 10 لاشیں مل برآمد کرلی گئیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق گاڑی کو گورنر کے دفتر کے باہر کرسمس ٹری کے قریب کھڑا کیا گیا تھا ۔ پولیس نے مشکوک گاڑی کی تلاشی لی تو اس میں سے لاشیں برآمد ہوئیں ۔
ہلاک ہونے والے افراد کو قتل کرنے سے پہلے تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا ، پولیس نے دو مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔
واضح رہے کہ ریاست زیکاٹیکس کو میکسیکو کا انتہائی پرتشدد علاقہ تصور کیا جاتا ہے جہاں گزشتہ سال 1050 افراد کو قتل کیا گیا تھا۔