تھانہ گنجمنڈی پولیس نے نقب زنی کی واردات میں ملوث ملزم 72 گھنٹوں میں گرفتار کر لیا

راولپنڈی(کرائم ڈیسک) تھانہ گنجمنڈی پولیس نے نقب زنی کی واردات میں ملوث ملزم 72 گھنٹوں میں گرفتار کر کے مسروقہ رقم برآمد کرلیا۔

تفصیلات کے ایس ڈی پی او سٹی کی سربراہی میں گنجمنڈی پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جینس کی مدد سے نقب زنی کی واردات میں ملوث ملزم محمد باسط کو 72 گھنٹوں میں گرفتار کرلیا، ملزم کے قبضہ سے مسروقہ رقم07 لاکھ 30 ہزار روپے برآمدہوئے ،ملزم نے 03 روز قبل راجہ بازار کے علاقہ سے تاجر کی دوکان سے نقب زنی کی واردات کی تھی، ایس پی راول نے ایس ڈی پی او سٹی اور گنجمنڈی پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ملزم کتنا ہی شاطر کیوں نہ ہو قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں