اوکاڑہ:(کرائم ڈیسک) نواحی گاؤں 7 ون آر میں نجی سکول کے پرنسپل نے طالبہ کو نشہ آور چیز کھلا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا جبکہ ویڈیو بھی وائرل کردی۔
اوکاڑہ کے نواحی گاؤں 7 ون آر میں نجی سکول کا پرنسپل حیوان بن گیا ، استاد اور شاگرد کے تقدس کو بھی نہ بخشا ، دسویں کلاس کی طالبہ کی والدہ (ب) نے مقامی تھانے میں مقدمہ درج کرواتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ نجی سکول کا پرنسپل ناصر علی اس کی دسویں کلاس کی لڑکی (ن) سے 8 ماہ تک زیادتی کرتا رہا ، ملزم نے ایک روز نشہ آور چیز پلا کر پہلے اس کی بیٹی کے ساتھ زبردستی زیادتی کی اور ساتھ ہی اس کی برہنہ ویڈیواور تصاویر بنا لی اور پھر بعد میں ان ویڈیوز اور تصاویر کی بنا پر اسے بلیک میل کرتے ہوئے مسلسل 8 ماہ تک زیادتی کا نشانہ بناتا رہا ۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق تنگ آ کر لڑکی نے سارا واقعہ اپنی ماں کو بتا دیا جس کے بعد ملزم نے برہنہ ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا اور گاؤں کے مختلف واٹس ایپ گروپس میں شئیر کر دیں۔
ملزم کے خلاف مقامی تھانے میں زیادتی اور ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ لاہور میں مقدمات درج تھے جس پر ایف آئی اے لاہور سائبر ونگ نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے ۔
متاثرہ لڑکی کی والدہ نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے حیوان نما انسان کو سخت سے سخت سزا دی جائے تاکہ کل کو کوئی استاد ایسی حیوانیت کے بارے میں سوچنے کی بھی ہمت نہ کرے۔