کرسٹیانو رونالڈو کی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز کے ریئلٹی شو کا ٹریلر جاری

لاس اینجلس (سپورٹس ڈیسک) پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگوز نے اپنے نیٹ فلکس کے رئیلٹی شو ’سوئیجارجینا‘ یعنی ’میں جارجینا ہوں‘ کا پہلا ٹریلر ریلیز کردیا ہے۔جارجینا روڈریگوز نے انسٹاگرام پر اپنے پہلے رئیلٹی شو ’سوئیجارجینا‘ کا ٹریلر شیئر کیا ۔

انہوں نے ٹریلر شیئر کرتے ہوئے ہسپانوی زبان میں لکھا کہ’اس سال بادشاہ اٴْن کے لیے اٴْن کے کیرئیر کا پہلا رئیلٹی شو نیٹ فلکس پر لائے ہیں‘۔

اٴْنہوں نے مزید لکھا کہ’ 27 جنوری کویہ شو آپ کا بھی ہو گا‘۔ روڈریگوز نے اپنے شو کا ایک اور ٹریلر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’سیرانو سے دنیا تک‘۔چھ حصوں پر مشتمل رئیلٹی سیریز ’سوئیجارجینا‘ ماڈل کے اٴْن کے ساتھی کرسٹیانو رونالڈو کے ساتھ تعلقات پر مبنی کہانی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں