اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک) اسلام آباد کراٹے ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اسلام آباد کراٹے ٹیم کے چنائو کے سلسلہ میں 1روزہ ٹرائلز آج بروز ہفتہ کو ایگلز مارشل آرٹس سنٹر ڈی ایچ اے ٹواسلام آباد میں ہونگے۔
گذشتہ روز اسلام آباد کراٹے ایسوسی ایشن کے صدر اعجاز الحق نے بتایا کہ ٹرائلز کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ منتخب کھلاڑی پنجاب گیمز میں شرکت کریں گے۔ یہ گیمز 24 سے 27 جنوری تک لاہور میں کھیلی جائے گی۔ اور اسلام آباد کے کھلاڑی 55 کلو گرام 60 کلو گرام اور 67 کلوگرام کے علاوہ انفرادی کاتا کے مقابلوں میں حصہ لیں گے۔ مزید معلومات کے لئے اسلام آباد کراٹے ایسوسی ایشن کے سیکرٹری اویس رشید مغل سے رابطہ قائم کیا جا سکتا ہے