لاہور: (کامرس ڈیسک) ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر امریکی ڈالر کی قدر میں 25 پیسے کی تنزلی ریکارڈ کی گئی۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید 25 پیسے سستا ہو گیا اور قدر 176 روپے 92 پیسے سے کم ہو کر 176 روپے 67 پیسے ہو گئی ہے۔
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے کے دوران عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے ایک ارب ڈالر سے زائد کی قسط پاکستان کو مل جائے گی جس کے بعد دیگر عالمی اداروں سے فنڈنگ ملنے کی راہ ہموار ہو گی اور امریکی کرنسی کی قدر میں مسلسل تنزلی دیکھنے کو مل سکتی ہے۔