ڈرامہ ‘پری زاد’ میں دکھائے جانے والا عالیشان گھر برائے فروخت

اسلام آباد(شوبز ڈیسک)ان دنوں مقبول ڈرامہ ‘پری زاد’ میں دکھائے جانے والے عالیشان گھر، قیمتی گاڑیوں کا اصل مالک سامنے آگیا۔ڈرامہ میں دکھائے جانے والے عالیشان گھر اور لگژری گاڑیوں کے اصل مالک عثمان طفر چیمہ ہیں جو کہ اسلام آباد گلبرگ گرین میں رہائش پزید ہیں۔
عثمان طفر چیمہ نے انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ یہ گھر 2018 میں بنایا تھا یہ سارا ایریا نیا تعمیر ہوا ہے، ڈرامے کے بعد یہاں مزید رونق ہوچکی ہے، اتوار کو لوگ درخواست کرتے ہیں کہ ہم نے ‘پری زاد’ کا گھر دیکھنا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ یہ گھر 10 کنال پر محیط ہے اس کو فروخت کے لئے رکھاہے اور 60 کروڑ قیمت لگائی ہوئی ہے، اس میں 14 کمرے ہیں اور ڈرامے کے بعد اس کو فروخت کے لئے لگایا گیا ہے،ایک گاڑی بھی سیل کرنی ہے جو اسی ڈرامے میں’پری زاد’ کے گارڈز کے زیر استعمال تھی۔
اپنی قیمتی گاڑیوں کے بارے بات کرتے کہا کہ ریج اوور،لینڈ کروزر،حمر اور لگسز ادھر ہی استعمال کی گئی، ان میں سے ایک گاڑی حمر میں فروخت کررہا ہوں،اور میری والدہ مجھ سے بار بار کہتی کہ اتنے لوگ ہیں ان کو کھانا بھی کھلانا ہے تو اس ‘پری زاد’ ڈرامے کی ٹیم کا کہناتھا کہ اس کے لئے شکریہ، ہم 60،50 لوگ ہیں آپ سے سارا انتظام نہیں ہوگا جس پر مجھے شرمندگی ہوئی۔
عثمان طفر چیمہ نے کہا کہ 11 ویں قسط پر میرا گھر دکھایا گیا تو لوگوں نے مجھے فون کرکے بتایا کہ آپ کا گھر ڈرامے میں دکھایا جارہا ہے اس وقت میں کینڈا تھا اور اس کے بعد سے میں نے ڈرامہ دیکھنا شروع کیا، انڈین سٹار کترینہ کیف بھی اس کو دیکھتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں