صبور علی اور علی انصاری شادی کے بندھن میں بندھ گئے، اداکارہ آبدیدہ، ویڈیوز وائرل

لاہور:(شوبز ڈیسک) پاکستانی اداکارہ صبور علی اور اداکار علی انصاری شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں جبکہ نکاح کے موقع پر اداکارہ کی آبدیدہ ہونے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے۔

معروف اداکارہ سجل علی کی بہن کی صبور علی کی علی انصاری کے ساتھ نکاح کی تقریب کا انعقاد کیا گیا گیا جس میں اہل خانہ سمیت شوبز کی متعدد شخصیات نے شرکت کی۔

دونوں کے نکاح کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہن صبور علی نے سنہری رنگ کا عروسی لباس زیب تن کیا ہوا ہے جبکہ دولہا علی انصاری نے سفید شیروانی اور پگڑی پہننے کو ترجیح دی۔

اداکارہ صبور علی کی ایک وائرل ہونے والی ویڈیو میں ان کو روتے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ اس موقع پر علی انصاری اپنی اہلیہ کا حوصلہ بڑھاتے نظر آئے۔

دونوں کی نکاح کی تقریب میں اداکارہ کنزیٰ ہاشمی، ایمن خان، زارا نور عباس اور سعدیہ غفار سمیت دیگر نے شرکت کی۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس مئی میں اداکار علی انصاری کے ساتھ منگنی کے بندھن میں بندھ جانے والی صبور علی کی شادی کی تقریبات کا آغاز ’ڈھولکی‘ کی تقریب سے ہوا تھا جبکہ چند روز قبل ہی علی انصاری کی بہن مریم انصاری کی شادی قومی کرکٹر معین خان کے بیٹے اویس خان سے انجام پائی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں