برطانیہ کا مسافروں پر آمد سے قبل پی سی آر ٹیسٹ کی شرط ختم کرنے کا فیصلہ

لندن: (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانوی حکومت نے ملک میں آنے سے پہلے پی سی آر ٹیسٹ کی شرط ختم کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔اس بات کا اعلان وزیر اعظم بورس جانسن نے کابینہ اجلاس کے بعد پارلیمنٹ میں سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کیا۔ بورس جانسن کے مطابق برطانیہ روانگی سے پہلے پی سی آر ٹیسٹ کی شرط ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

برطانیہ پہنچنے کے بعد پی سی آر کی بجائے کم قیمت لیٹرل فلو ٹیسٹ کروانا ہوگا۔ ٹیسٹ کا رزلٹ آنے تک خود کو قرنطینہ کرنے کی شرط بھی ہٹا دی گئی۔ نئے قواعد و ضوابط سات جنوری سے لاگو کئے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں