دانتوں کے علاج کیلئے معیاری اسپتال وقت کی اہم ضرورت ہے، ڈاکٹر فیصل سلطان

دانتوں کے علاج کیلئے معیاری اسپتال وقت کی اہم ضرورت ہے، ڈاکٹر فیصل سلطان

معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ دانتوں کے علاج کیلئے معیاری اسپتال وقت کی اہم ضرورت ہے۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے اسکول آف ڈینٹسٹری میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسکول آف ڈینٹسٹری وفاقی دارالحکومت میں اپنی نوعیت کا پہلا ادارہ ہے، اس سینٹر میں سالانہ تقریبا ایک لاکھ 28 ہزار مریضوں کا معائنہ اورعلاج کیا جائے گا۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ اس کالج کے قیام سے آبادی کیلئے میسر ڈینٹل سرجنز کا تناسب بڑھ جائے گا، ڈینٹسٹری میں اسپیشلائزیشن کیلئے ہرسال 8 سے 12 طلبہ کی تعلیم اور تربیت کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ 4  سال میں دانتوں کے 56 ماہرین اسپیشلائیزیشن کرکے نکلیں گے، آگاہی نا ہونے کے سبب منہ اور دانتوں کی بیماریوں کی شرح کافی زیادہ ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں