کراچی: (کرائم ڈیسک) پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ کلکٹریٹ نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئےٹرک سے غیر ملکی شراب کی 1080 بوتلیں برآمد کر کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان کے مطابق پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ کلکٹریٹ نے خفیہ اطلاع ملنے پر موچکو چیک پوسٹ پر کارروائی کرتے ہوئے ہوئے سبزی کے ٹرک سے 1080غیر ملکی شراب کی بوتلیں برا٘مد کر لیں، برآمد ہونے والی شراب کی مالیت 2 کروڑ ستر لاکھ روپے ہے۔ کسٹمزنے کارروائی کےدوران میں ٹرک میں سوار 2 ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا۔
دوسری جانب کسٹمزنےڈیفنس میں ایک اور کارروائی کے دوران گاڑی سے 160 شراب کی بوتلیں برآمد کر لیں، برآمد ہونے والی شراب کی بوتلوں کی مالیت50 لاکھ روپے ہیں، کارروائی کے نتیجے میں کار سوارکوگرفتارکر کے گاڑی تحویل میں لے لی، دونوں کارروائیوں میں برآمد ہونے والی غیر ملکی شراب کی کل مالیت 3 کروڑ 20 لاکھ روپے ہے۔