لاہور: پولیس نے فیکٹری ایریا کی حدود سے اغوا ہونے والی 3 بچیوں کو بازیاب کروا لیا

لاہور: (کرائم ڈیسک) لاہور پولیس نے فیکٹری ایریا کی حدود سے اغوا ہونے والی 14 سالہ بچی مناہل، 10 سالہ ماہ نور 8سالہ ماہین اور 2 سالہ مہراب کو بازیاب کروا لیا۔

فیکٹری ایریا کی حدود سے بچیوں کے اغوا کا معاملہ، بچی مناہل اپنی والدہ سے لڑائی جھگڑے کے بعد رکشہ ڈرائیور شریف کے گھر آ گئی تھی۔ رکشہ ڈرائیور شریف نے بچیوں مناہل کے والد کو فون کیا۔ بچی کا والد اس کو لینے کے لیے نہیں آیا۔

رکشہ ڈرائیور شریف کے مطابق پولیس والے بچیوں کو تلاش کر رہے تھے، میں نے بچیوں کو پولیس کے حوالے کر دیا۔ میں رکشا چلاتا ہوں،خدا ترسی کی اور بچیوں کو پناہ دی ہے۔ میں نے بچیوں کو اغوا نہیں کیا میری اپنی بچیاں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں