کراچی میں جدید فٹبال سٹیڈیم تعمیر ہوگا

جدید سٹیڈیم کو ایک جرمن فرم نے ڈیزائن کیا ہے، فیفا کی گائیڈ لائنز کے مطابق عالمی معیار کی سہولیات فراہم کریگا

کراچی (سپورٹس ڈیسک ) این ای ڈی یونیورسٹی نے پاکستان میں پہلا ساکر سٹی سٹیڈیم بنانے کے لیے گلوبل سوکر وینچرز (جی ایس وی) کے ساتھ معاہدہ کرلیا ہے۔ سٹیڈیم کی تعمیر کے لیے جی ایس وی اور این ای ڈی یونیورسٹی نے 10 سال کا معاہدہ کیا ہے۔ تصوراتی سٹیڈیم فیفا کی عالمی معیار کی سہولیات فراہم کرے گا۔ جدید سٹیڈیم کو ایک جرمن فرم نے ڈیزائن کیا ہے۔
جی ایس وی کا ہدف صحیح عمر میں باصلاحیت کھلاڑیوں کو تیار کرنا ہے۔

این ای ڈی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر سروش حشمت لودی نے کہا کہ ادارہ فٹ بال کی ترقی میں بھی سب سے آگے رہنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ این ای ڈی یونیورسٹی سائنس اور ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ فٹ بال میں بھی سب سے آگے رہنا چاہتی ہے۔ چیئرمین جی ایس وی زیب خان نے کہا کہ جی ایس وی پاکستان میں کھیلوں کے انقلاب کی بنیاد ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فلیگ شپ ساکر سٹی کی تعمیر سے دوسرے شہروں اور اداروں کو بھی آگے آنے کی ترغیب ملے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں