انگلش کرکٹر جیک لیچ نے مداح کے گنجے سر پر آٹو گراف دیدیا

لندن (سپورٹس ڈیسک) انگلینڈ کے اسپنر جیک لیچ نے گراؤنڈ میں موجود مداح کے گنجے سر پر آٹوگراف دے دیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ایشز سیریز کے آسٹریلیا بمقابلہ انگلینڈ کے چوتھے ٹیسٹ میچ کے دوران انگلینڈ کے اسپنر جیک لیچ نے مداح کو انوکھے انداز میں خوش کرکے سب کے دل جیت لیے۔سوشل میڈیا پر جیک لیچ کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جوکہ ایشز سیریز کے آسٹریلیا بمقابلہ انگلینڈ کے چوتھے ٹیسٹ میچ کے دوران بنائی گئی تھی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جیک لیچ گراؤنڈ میں موجود فیلڈنگ کررہے ہیں کہ اچانک اٴْن کی نظر اپنے ایک مداح پر پڑتی ہے۔جیک لیچ اپنے مداح کے پاس جاتے ہیں اور اٴْس کے گنجے سر پر اپنا دستخط کرکے انوکھا آٹوگراف دے دیتے ہیں۔انگلش کرکٹر کا یہ انداز دیکھ کر وہاں موجود شائقین کرکٹ بیحد خوش ہوتے ہیں اور تالیاں بجاتے ہیں۔جیک لیچ کا یہ انداز گراؤنڈ میں لائیو اسکرین پر دِکھایا گیا تھا جس کے بعد پورے میدان میں ایک زبردست خوشی کی لہر دوڑ گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں