پاکستان اوراٹلی کے درمیان دوطرفہ تجارت میں جاری مالی سال کے پہلے پانچ ماہ کےدوران نمایاں اضافہ ،

اٹلی کو برآمدات میں 41.17 فیصد اور درآمدات میں 42.45 فیصد کی نموریکارڈ

اسلام آباد (کامرس ڈیسک) پاکستان اوراٹلی کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے، مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں اٹلی کو برآمدات میں 41.17 فیصد جبکہ درآمدات میں 42.45 فیصداضافہ ہوا۔سٹیٹ بینک کے اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں اٹلی کوپاکستانی برآمدات کا حجم 406.75 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 41.17 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں اٹلی کوپاکستانی برآمدات کاحجم 288.12 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔

نومبر2021 میں اٹلی کو 78.77 ملین ڈالرکی برآمدات ریکارڈکی گئیں، نومبر 2020میں اٹلی کو57.94 ملین ڈالرکی برآمدات ریکارڈکی گئی تھیں۔ مالی سال 2021 میں اٹلی کو پاکستان کی مجموعی برآمدات کا حجم 773.61 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔
سٹیٹ بینک کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں اٹلی سے درآمدات میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 42.45 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ۔

جولائی سے نومبر2021 تک اٹلی سے 307.37 ملین ڈالرکی درآمدات ریکارڈکی گئی ، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں اٹلی سے 215.77 ملین ڈالرکی درآمدات ریکارڈکی گئی تھیں۔ نومبر 2021 میں اٹلی سے 76.80 ملین ڈالرکی درآمدات ریکارڈ کی گئیں ، نومبر2020 میں اٹلی سے درآمدات پر56.01 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواتھا۔مالی سال 2021 میں اٹلی سے درآمدات کا کل حجم 568 ملین ڈالررہاتھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں