فیملی کی سپورٹ نہ ملتی تو کبھی بھی موجودہ مقام حاصل نہ کر سکتی ‘ ثنا جاوید

زندگی ایکدوسرے کو سہارا دینے کا نام ہے ،تنہا شخص کبھی منزل تک نہیں پہنچ سکتا

لاہور(شوبز ڈیسک) اداکارہ ثنا جاوید نے کہا ہے کہ اگر فیملی کی سپورٹ نہ ملتی تو کبھی بھی موجودہ مقام حاصل نہ کر سکتی ، زندگی ایک دوسرے کیلئے سہارے کا نام ہے اور جو لوگ تنہا آگے بڑھنے کی کوشش کرتے ہیں وہ کبھی منزل تک نہیں پہنچ سکتے ۔
ایک انٹر ویو میں ثنا جاوید نے کہا کہ انسان کو سوشل ہوناچاہیے کیونکہ زندگی گزارنے کیلئے اپنی فیملی کے ساتھ ساتھ عزیز و اقارب اور دوستوں کی بھی ضرورت پڑتی ہے ۔

جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ وہ تنہا زندگی کا سفر مکمل کر سکتے ہیں تو وہ بھول کا شکار ہیں ، میں نے ایسے لوگوں کو کبھی منزل پاتے ہوئے نہیں دیکھا اور بالآخر انہیں اپنوں سے رجوع کرنا پڑتا ہے ۔ ثنا جاوید نے کہاکہ میںنے شوبز میںجو مقام حاصل کیا ہے اس میں میری فیملی کی بہت زیادہ سپورٹ حاصل تھی ، اگر وہ ساتھ نہ دیتے تو شاید اس منزل کو پانا ایک خواب ہی رہتا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں