کراچی: (شوبز ڈیسک) تین ہزار فلموں کے لئے گانا گانے والے سینئر گلوکار سلیم شہزاد کی آنکھوں کی 80 فیصد بینائی آنکھوں کے غلط علاج کے باعث چلی گئی۔
سلیم شہزاد سنئیر آرٹسٹ ہیں جنھوں نے 3 ہزار فلمز کے لیے گانے گائے، ریڈیو پاکستان پر ایک دہائی کام کیا، اور ٹی وی کے لئے مکالمہ نگاری میں بھی سلیم شہزاد کافی مقبول رہے،،سلیم شہزاد آنکھوں کے غلط علاج کی وجہ سے نہایت اذیت میں مبتلا ہوگئے ہیں۔
سلیم شہزاد نے اپنی آنکھوں کے علاج کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ خدارا مدد کی جائے اس سے پہلے کہ میری باقی 20 فیصد بینائی سے بھی محروم ہوجاؤں۔
سلیم شہزاد نے جن مشہور فلموں کے گانے گایے ان میں “ہیرا اور پتھر، تلاش، غریبوں کا بادشاہ” سوغات، بھائی جان، آوارہ گرد جیسی سپر ہٹ فلمیں شامل ہیں۔