نور مقدم قتل کیس: ظاہر جعفر کیلئے میڈیکل بورڈ کی تشکیل کیلئے درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد:(کرائم ڈیسک) وفاقی دارالحکومت کی مقامی عدالت نے نورمقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم ظاہرجعفرکے لیے میڈیکل بورڈ کی تشکیل کے لیے درخواست پرفیصلہ محفوظ کرلیا ہے ۔

اسلام آباد کی مقامی عدالت کے ایڈیشنل سیشن جج عطا ربانی نے کیس کی سماعت کی ، دوران سماعت گواہ کمپیوٹرآپریٹرمدثرسے ویڈیوسے متعلق جرح کی گئی ، ملزم ظاہرجعفرکوپاگل قراردینے کی درخواست پرمدعی کے وکیل شاہ خاورنے تحریری جواب بھی عدالت میں جمع کرادیا۔

وکیل نے استدعا کی کہ ملزم کی دماغی امراض کے حوالے سے دی جانے والی درخواست مسترد کی جائے ، پبلک پراسیکیوٹر حسن عباس نے عدالتوں کے حوالہ جات پیش کرتے ہوئے کہا کہ ظاہرجعفر کی درخواست قابل سماعت ہی نہیں ، جس وکیل نے درخواست دائر کی وہ تو سٹیٹ کونسل ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد ہائی کورٹ میں تھراپی ورکس کی ٹرائل کورٹ کے حکم کے خلاف درخواست پرسماعت ہوئی ، درخواست گزار کے وکیل کی عدم پیشی پر عدالت نے بغیر کارروائی سماعت 17 جنوری تک ملتوی کردی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں