ساجد کیانی کی شہید کانسٹیبل خرم شہزاد کے آبائی قبرستان چونترہ میں ان کی لحد پر حاضری دی

راولپنڈی(نیوز ڈیسک) سی پی اوراولپنڈی ساجد کیانی نے شہید کانسٹیبل خرم شہزاد کے آبائی قبرستان چونترہ میں ان کی لحد پر حاضری دی ۔

ترجمان کے مطابق انہوںنے شہید کی لحد پر فاتحہ خوانی کی اور درجات کی بلندی کے لئے دعا کی،کانسٹیبل خرم شہزاد شہید مورخہ 13 دسمبر 2021 کو پیرودھائی کے علاقے میں پولیس پارٹی پر فائرنگ کے نتیجہ میں شہید ہوئے تھے،اس موقع پر ڈی ایس پی صدر اور ایس ایچ او چونترہ بھی موجود تھے،سی پی او ساجد کیانی نے شہید کانسٹیبل خرم شہزاد کے لواحقین سے ملاقات کی جس میں گفتگو کرتے ہوئے سی پی او نے کہاکہ ہم آپ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، آپ دکھ سکھ کی ہر گھڑی میں ہمیں اپنے ساتھ پائیں گے،شہداء پولیس ہمارا فخر ہیں،جن کی عظیم قربانیاں ناقابل فراموش ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں