کلرسیداں پولیس کی کارروائی ،نقب زنی کی واردات میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

راولپنڈی(کرائم ڈیسک) کلرسیداں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نقب زنی کی واردات میں ملوث 3 ملزمان گرفتار کرلئے، مسروقہ رقم35ہزار روپے اور 05موبائل فونز برآمد کرلئے۔

تفصیلات کے مطابق کلرسیداں پولیس کی کاروائی کرتے ہوئے نقب زنی کی واردات میں ملوث 03 ملزمان کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں جواد قمر، چن زیب اور گلریز عباسی شامل ہیں،ملزمان کے قبضہ سے مسروقہ رقم35ہزار روپے اور 05موبائل فونز برآمدہوئے، ایس ایچ او نے بتایا کہ ملزمان سے مالمسروقہ کی برآمدگی شناخت پریڈ کے بعدکی گئی،ایس پی صدرکا کہنا تھا کہ شہریوں کو انکے قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں