کراچی: (کرائم ڈیسک) کراچی میں ضلع شرقی پولیس نے مختلف کارروائیاں کر کے جعلی فوجی افسر سمیت دیگر جرائم میں ملوث چھ ملزمان گرفتار کر لیے، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔
کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ پولیس نے کارروائی کر کے جعلی فوجی کیپٹن گرفتار کرلیا، ملزم ارسلان سے جعلی کارڈ اور وردی بھی برآمد کرلی گئی، ملزم خود کو جعلی فوجی افسر ظاہر کرکے شہریوں کو بلیک میل کرتا تھا اور خاتون کاٸنات کے ساتھ مل کر شہریوں اور سرکاری افسروں کو بلیک میل کرکے غیرقانونی کام نکالتے تھے۔
ایک اور کارروائی کے دوران سائٹ سپر ہائی وے پولیس نے کارروائیاں کر کے گھروں میں چوری سمیت ہزاروں لیٹر ایرانی ڈیزل کی فروخت میں ملوث پانچ ملزمان گرفتار کر لیے، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے۔