آئی سی سی ایوارڈز کیلئے ووٹنگ کا آغاز

شائقین کرکٹ اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کو ووٹ کے ذریعے منتخب کرسکتے ہیں، رپورٹ

دبئی (سپورٹس ڈیسک) آئی سی سی ایوارڈز کے لیے نامزد کھلاڑیوں کی ووٹنگ کا آغاز ہوگیا، شائقین کرکٹ اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کو ووٹ کے ذریعے منتخب کرسکتے ہیں۔آئی سی سی نے قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹر محمد رضوان اور فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو گار فیلڈ سوبرز ٹرافی کیلئے نامزد کیا تھا۔پاکستانی کرکٹرز کے علاوہ اس ایوارڈ کے لیے انگلینڈ کے جو روٹ اور نیوزی لینڈ کے کین ولیم سن بھی نامزد ہیں۔

آئی سی سی کی جانب سے ون ڈے کیلئے نامزد بہترین کھلاڑیوں میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم کے علاوہ بنگلا دیش کے شکیب الحسن، جنوبی افریقا کے ینامن ملان اور آئرلینڈ کے پال اسٹرلنگ بھی شامل ہیں۔ٹی ٹوئنٹی کے بہترین کھلاڑیوں کے لیے محمد رضوان کے علاوہ انگلینڈ کے جوز بٹلر ، سری لنکا کے ہسارنگا اور آسٹریلیا کے مچل مارش شامل ہیں۔شائقین اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کا انتخاب ووٹ کے ذریعے کر سکتے ہیں۔ووٹ آئی سی سی کی ویب سائٹ پر جا کر دیا جاسکتا ہے، ایوارڈز کا اعلان 24 جنوری کو ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں