والدہ کے انتقال کے بعد شعیب اختر کا مداحوں کے نام پہلا پیغام

راولپنڈی(سپورٹس ڈیسک)راولپنڈی ایکسپریس نے اپنے چاہنے والوں سے سوشل میڈیا پر ایک درخواست کی ہے۔
فوٹوشیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی والدہ کے انتقال کے بعد پہلی بار پوسٹ کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے والدہ کی تعزیت کرنے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کیا۔
راولپنڈی ایکسپریس نے اپنے پیغام میں لکھا ’’میرے پاس الفاظ نہیں جس کے ذریعے آپ سب کا شکریہ ادا کرسکوں ، جس طرح آپ سب نے اس تکلیف دہ وقت میں میرے اور میرے خاندان کا ساتھ دیا۔

انہوں نے کہا کہ ماں جی اب ہم میں نہیں لیکن ان کی دعائیں اور دیے گئے اسباق ہمارے ساتھ رہیں گے جب کہ میں ملک بھر سے آنے والے تمام بہن بھائیوں کا بہت مشکور ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: مختلف شخصیات کا شعیب اختر کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت
سابق فاسٹ بولر نے لکھا کہ کورونا کی پھر سے بگڑتی صورت حال کے پیش نظر درخواست کروں گا کہ ہم گھر والوں کو کچھ وقت اکیلے درکار ہے، اس لیے اب بس جہاں ہیں وہاں رہتے ہوئے والدہ کے لیے دعا کریں۔
واضح رہے 26 دسمبر کو شعیب اختر نے ٹوئٹر پر اپنی والدہ کے انتقال کی خبر مداحوں سے شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا ’’میری والدہ محترمہ رضائے الہی سے وفات پاگئی ہیں‘‘۔
View this post on Instagram
A post shared by Shoaib Akhtar (@imshoaibakhtar)

اپنا تبصرہ بھیجیں