پانچ ڈیجیٹل بینک کو لائسنس دیں گے، ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک

اپنے اکائونٹ کی تفصیلات، پاس ورڈ،ای میل اوردیگر معلومات کسی سے شیئر نہ کریں،ڈاکٹرعنایت حسین کاعوام کو پیغام

کراچی(کامرس ڈیسک) ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر عنایت حسین نے کہاہے کہ پانچ ڈیجیٹل بینک کو لائسنس دیں گے، ڈیجیٹل کسٹمر بغیر بینک جائے اپنا اکائونٹ اوپن کرسکیں گے۔

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینکڈاکٹر عنایت حسین نے بتایا کہ ڈیجیٹل بینکنگ پر بینک بہت کم معاوضے پر خدمات انجام دیں گے۔انہوں نے کہاکہ لوگوں کی بڑی تعداد اب بھی بینکوں میں جا کر ٹرانزیکشن کرتی ہے، بینک کو خدمات انجام دینے کیلئے برانچ کھولنی پڑتی ہے، لوگ رکھنا پڑتے ہیں۔ڈاکٹر عنایت حسین نے عوام کو پیغام دیتے ہوئے کہاکہ اپنے اکائونٹ کی تفصیلات، پاس ورڈ،ای میل اوردیگر معلومات کسی سے شیئر نہ کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں