حبا اور آریز کی ملاقات کیسے ہوئی تھی؟ اداکار نے بتادیا

کراچی(شوبز ڈیسک) گزشتہ روز مایوں کی تقریب سے حبا بخاری اور آریز احمد کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوچکا ہے۔اس حوالے سے اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ بھی جاری کی تھی اور اپنے مداحوں کو اپنی شادی کے متعلق آگاہ کیا تھا۔
View this post on Instagram
A post shared by Hiba Qadir (@ihibaqadir)
بعدازاں اداکار آریز احمد نے بھی ایک پوسٹ جاری کی ہے جس میں دونوں کو مایوں کی رسم پوری کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔
View this post on Instagram
A post shared by Arez Ahmed (@imarezahmed)
اس تصویر کے ساتھ اداکار نے بتایا ہے کہ ہمارا مایوں بھی تمہاری اور میری ملاقات کی طرح ہوا ہے، اچانک اور خوبصورت۔
علاوہ ازیں اداکارہ حبا بخاری نے بھی مایوں کی تقریب میں اپنی اور آریز کی ساتھ لی جانے والی تصاویر شیئر کی ہیں۔
View this post on Instagram
A post shared by Hiba Qadir (@ihibaqadir)
خیال رہے کہ اداکارہ حبا بخاری اور آریز احمد کی مایوں کی تقریب چھوٹے پیمانے اور بہت سادگی سے منعقد کی گئی تھی جس میں ان کے قریبی دوست اور گھر والے شامل ہوئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں