ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی وڈ اداکارہ اور سابقہ مس یونیورس سشمیتا سنگھ علی ظفر کے بھائی اداکار و گلوکار دانیال ظفر کی مداح بن گئیں۔
سشمیتا سین نے چند روز قبل انسٹاگرام پر اپنی بیٹی کے ہمراہ ایک ویڈیو لگائی جس میں وہ دانیال ظفر کے گانےاُڑھ چلیے’ پر انجوائے کر رہی تھیں، انہوں نے ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں گانے کی دل کھول کر تعریف کی، اور دانیال ظفر کو ٹیگ بھی کیا۔
View this post on Instagram
A post shared by Sushmita Sen (@sushmitasen47)
بالی ووڈ اداکارہ نے لکھا کہ یہ گانا ان کی بیٹی کا پسندیدہ گانا ہے، اور ساتھ ہی اپنے دوست کا شکریہ ادا کیا، جس نے انہیں اس گانے سے متعارف کرایا۔
سشمیتا سین کی اس تعریف پر دانیال ظفر کی خوشی بھی انتہا کو پہنچ گئی، انہوں نے کمنٹ کیا کہ انہوں نے ان کا خواب پورا کر دیا ہے، انہوں نے لکھا کہ یہ ہوا، ڈرائیونگ اور یہ کھلا آسمان ہی ان کے گانے کی اصل تھیم تھی، جسے انہوں نے سچ کر دکھایا۔
اس کمنٹ پر بھی سشمیتا نے پیار بھرا ریپلائی کرتے ہوئے انہیں ڈھیر ساری دعائیں گیں، اور لکھا کہ آپ کی آواز اور یہ گانا دل کے جذبات ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ خدا کی رحمت ہے جو آپ اپنی آواز سے لوگوں سے جڑ سکتے ہیں، جس میں کوئی سرحد نہیں۔