ارطغرل کی ایلبلگائے خاتون کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع

تٴْرک اداکارہ کی پوسٹ پر اٴْن کے لاکھوں مداحوں کی جانب سے اٴْنہیں مبارکباد دی جارہی ہیں

اسلا م آباد (شوبز ڈیسک) اسلامی فتوحات پر مبنی معروف ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں ایلبلگائے خاتون کا مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ ہینڈے سورل کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔تٴْرک اداکارہ ہینڈے سورل نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی نئی تصویر شیئر کی جوکہ اٴْن کے ’بیبی شاور‘ کے دوران لی گئی تھی۔
انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں ہینڈے سورل نے گلابی رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔

ہینڈے نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں بتایا کہ ’اٴْن کے ہاں بہت جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔تٴْرک اداکارہ کی پوسٹ پر اٴْن کے لاکھوں مداحوں کی جانب سے اٴْنہیں مبارکباد دی جارہی ہیں جبکہ نیک خواہشات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔واضح رہے کہ ہینڈل سورل نے تٴْرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ کے سیزن 5 میں ارطغرل کی دوسری بیوی ایلبلگائے خاتون کا مرکزی کردار ادا کیا تھا۔خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر معروف تٴْرک سیریز ’دیرلیش ارطغرل‘ کو سرکاری ٹی وی پر قومی زبان میں ڈب کر کے نشر کیا جارہا ہے جسے پاکستان میں خوب پزیرائی بھی مل رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں