سرگودھا(سپورٹس ڈیسک) کھیلوں کے فروغ کیلئے نوجوانوں کو گرائونڈ میں لانا ضروری ہے، نوجوان طبقہ موبائل کی وجہ سے کھیلوں سے دور ہوتا جارہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار کراٹے ایسوسی ایشن سرگودھا کے سرپرست اعلیٰ ملک امیر افضل اعوان نے کیا۔
انہوں کہا کہ جب سے ہماری زندگیوں میں موبائل آیا ہے خصوصاً نوجوان طبقہ کھیلوں کے ساتھ ساتھ ہر چیز سے دور ہورہا ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ موبائل کے غیر ضروری استعمال کیلئے والدین کو واضح حکمت عملی ترتیب دینا ہوگی ۔
ہاکی،کرکٹ،فٹ بال، والی بال، کراٹے اور اسی طرح دیگر کھیلوں کے مقابلہ جات کیلئے ضروری ہے کہ ہم مل جل کر انہیں دوبارہ فعال کریں۔ ملک امیر افضل اعوان نے کہا کہ کراٹے کھیل سے نوجوان نہ صرف جسمانی طور پر مضبوط ہوتے ہیں بلکہ اپنے دفاع میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔