آسٹریلیا(سپورٹس ڈیسک)دنیا کا کوئی سا بھی بڑے سا بڑا کھلاڑی ہو،پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں کی بھرپور تعریف کرتا دکھائی دیتا ہے۔ صرف کھلاڑی ہی نہیں بلکہ کمنٹیٹرز بھی میچ کے دوران پاکستانی کھلاڑیوں کی تعریفوں کے پل باند رہے ہوتے ہیں۔
اس وقت آسٹریلیا میں بگ بیش لیگ کھیلا جا رہا ہے جہاں پاکستانی باؤلرز دنیائے کرکٹ کی نظروں میں ہیں۔ وہیں پاکستان کے نوجوان باؤلرمحمد حسنین جنہوں نے شائقین کی توجہ اپنی طرف کرلی ہے۔
محمد حسنین نے بی بی ایل میں سڈنی تھنڈرز کی نمائندگی کرتے ہوئے ٹورنامنٹ کے اپنے پہلے ہی اوور میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کے تین کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا اور کرکٹ سے وابستہ غیر ملکی شخصیات کو اپنا مداح بنایا۔
ان کی تعریف کرنے کے لیے آسٹریلوی کمنٹیٹر ایرن ہالینڈ بھی پیچھے نہ رہیں اور محمد حسنین کی متاثر کن باؤلنگ کی دلداہ ہوگئیں۔
آسٹریلیوی کھلاڑی بین کٹنگ کی اہلیہ ایرن ہالینڈ نے محمد حسنین کی شاندار باؤلنگ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بہت ہی شاندار محمد حسنین۔
حسنین نے چار اوورز میں سے ایک میڈن کروایا اور 20 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔