اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک) اسلام آباد یونائیٹڈ کے انگلش بیٹر الیکس ہیلز پاکستان سپر لیگ کھیلنے کیلئے بے تاب ہیں۔
تفصیلات کے مطابق 33 سالہ کرکٹر کی خدمات اسلام آباد یونائیٹڈ نے حاصل کرلی ہیں، انھوں نے کہا کہ پی ایس ایل ایک ہائی کوالٹی لیگ ہے، انتہائی باصلاحیت مقامی کرکٹرز، خاص طور پر بولرز اسے انتہائی مسابقتی ٹورنامنٹ بناتے ہیں، اس لیگ میں آپ کو آخری روز تک معلوم نہیں ہوتا کہ کون سی 4 ٹیمیں پلے آف میں جگہ بنائیں گی۔
یہی بات اسے بہت زیادہ دلچسپ بناتی ہے، انھوں نے کہا کہ میں نے اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے پاکستان میں پہلا میچ پی ایس ایل 4 میں کھیلا تھا، تب پاکستان میں کنڈیشنز بہت ہی اچھی تھی، گیند بیٹ پر آرہی تھی، یہاں کی کنڈیشنز باقی ایشیائی وینیو کے مقابلے میں کافی مختلف ہیں۔