پورٹ قاسم کے منافع میں 29 فیصد اضافہ ریکارڈ

کراچی(کامرس ڈیسک)پاکستان پورٹ قاسم کے منافع میں سال 2021 میں 29 فیصد اضافہ ہوا ہے۔وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے پورٹ قاسم کی ایک سالہ کارکردگی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کی ہے۔
وزارت بحری امور کے انقلابی اقدامات، پورٹ قاسم کا منافع 20-21 میں %29 زیادہ رہا جو 19.76ارب روپے بنتا ہے۔

ادارے کے سالانہ اخراجات میں 2.18 فیصد کمی لائی گئی اور ادارے نے حکومت کو 8 ارب روپے ٹیکس بھی ادا کیا ہے۔ پورٹ قاسم ریاستی ادارے کو پیشہ ورانہ مہارت سے چلانے کی اعلی مثال ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں