پاکستان اسٹاک ایکسچیج میں کاروبار کے آغاز میں تیزی ریکارڈ

کراچی(کامرس ڈیسک) کاروباری دن کے آغاز میں ہی پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی ریکارڈ کی گئی ہے۔آج بروز منگل دن کے آغاز میں پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ ٹریڈنگ کے دوران 175 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔
ہنڈریڈ انڈیکس 45 ہزار 62 کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے جبکہ گزشتہ روز انڈیکس 44 ہزار 886 کی سطح پر بند ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ
واضح رہے کہ منی بجٹ کی آمد اور کئی شعبوں پر ٹیکسوں کی شرح میں اضافے کی بازگشت کے باوجود اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی جانب سے مثبت رد عمل دیکھا جارہا ہے۔
گزشتہ روز کاروبار کے دوران 375 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا۔ 217 کمپنیوں کی قیمتوں میں اضافہ اور 143 کمپنیوں کے بھاؤ میں کمی ہوئی، جب کہ 15 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت میں استحکام رہا۔
دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 21 پیسے کمی ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ ڈالر 176.51 سے کم ہوکر 176.30 روپے کا ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس میں 290 پوائنٹس کا اضافہ
واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا جبکہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 100 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 26 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے۔
دس گرام سونا 86 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 8 ہزار 282 روپے تک پہنچ گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں