سوشل میڈیا انسٹا گرام سمیت دیگر ایپلیکیشنز پر اداکارہ صبور علی کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے
کراچی (شوبز ڈیسک) پاکستان کی خوبرو اداکارہ صبور علی کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہو چکا ہے۔سوشل میڈیا انسٹا گرام سمیت دیگر ایپلیکیشنز پر اداکارہ صبور علی کی ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں اٴْنہیں اپنے کپڑے ٹھیک کرتے ہوئے اور کیمرے کی جانب ہنستے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
صبور علی کی اس وڈیو سے متعلق سوشل مڈیا سائٹس کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ صبور علی کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہو چکا ہے اور یہ ویڈیو اٴْن کی سنگیت کی رسم سے لی گئی ہے۔
اس ویڈیو کے کمنٹ باکس میں صبور علی کی اور اٴْن کے منگیتر، علی انصاری کے مداح نہایت خوش نظر آ رہے ہیں۔دوسری جانب اس ویڈیو سے متعلق صبور علی اور علی انصاری کی جانب سے تاحال کوئی تصدیق سامنے نہیں آئی ہے کہ آیا اٴْن کی شادی کا آغاز ہو چکا ہے یا نہیں۔حتیٰ کہ صبوری علی کی بہن سجل علی، بہنوئی احد رضا میر، اداکار علی انصاری، اٴْن کی بہن اداکارہ مریم انصاری کے سوشل میڈیا اکائونٹس تا حال خاموش ہیں۔