ڈی آئی خان میئر سٹی کونسل کی نشست پر الیکشن 13 فروری کو ہوگا

پشاور: (نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا(کے پی) میں ڈیرہ اسماعیل خان(ڈی آئی خان) کی میئر سٹی کونسل کی نشست پر ملتوی ہونے والا الیکشن 13 فروری کو ہوگا۔

خیال رہےکہ 19 دسمبر 2021 کو ہونے والے انتخابات میں ڈیرہ اسماعیل خان میں عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار عمرخطاب شیرانی کے قتل کے بعد میئر سٹی کونسل کی نشست کا الیکشن ملتوی کردیاگیا تھا۔

دوسری طرف الیکشن کمیشن کی جانب سے ملتوی بلدیاتی انتخاب کا نیا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان(ڈی آئی خان) میں میئر سٹی کونسل کی نشست پر الیکشن 13 فروری کو ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں