دبئی: (انٹرنیشنل ڈیسک) یمنی حوثی باغیوں نے متحدہ عرب امارات کا تجارتی بحری جہاز اغوا کر لیا۔سعودی اتحادی فورس نے جہاز کے اغوا کی تصدیق کر دی، تجارتی جہاز کو یمنی بندرگاہ کے قریب حدیدہ سے قبضے میں لیا گیا۔ سعودی اتحاد کے مطابق روابی نامی جہاز میں جنوبی یمن میں واقع جزیرے سوکورٹا میں قائم فیلڈ ہسپتال کا سامان موجود تھا۔
دوسری جانب حوثی باغیوں کی جانب سے کارگو شپ میں اسلحہ لے جانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔