36

خاتون کا کام بہت پسند آیا،شعیب اختر کا بھارتی ٹک ٹاکر سٹارکو اپنا ہمشکل ماننے سے انکار

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے بھارتی ٹک ٹاک سٹار ونیتا کھلینانی کو اپنا اہم شکل ماننے سے انکار کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سابق قومی فاسٹ بائولر نے کہا ہے کہ خاتون کا کام بہت پسند آیا ہے یہبہت مزاحیہ لیکن ہم دونوں ایک صورت کے مالک نہیں ہیں ۔ قبل ازیں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر سے مشابہہ بھارتی ٹک ٹاک اسٹار نے شعیب اختر کی شاندار بولنگ اسپیلز کی ویڈیوز میں ترمیم کر کے خود کو خوبصورتی سے شامل کرلیا۔خود کو ویڈیو

میں شامل کرنے والی سوشل میڈیا اسٹار ونیتا کھیلنانی نے شعیب اختر کی کِٹ جیسا لباس ہی زیب تن کیا اور ان ہی کے بولنگ اسٹائل کو کاپی کیا۔ونیتا نے یہ خوبصورت ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’شعیب اختر کے ساتھ جڑواں بنتے ہوئے۔سوشل میڈیا پر زیر گردش ہمشکل خاتون پر سوشل میڈیا پر فعال شعیب اختر نے اب تک کوئی ردعمل نہیں دیا جبکہ ونیتا اس غیر معمولی مشابہت کو انجوائے کررہی ہیں اور اپنے سوشل میڈیا پیغام میں اس پر کھل کر اظہار خیال بھی کر رہی ہیں۔ونیتا نے انسٹاگرام پر شعیب اختر کی ایڈٹ کی ہوئی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ لوگ کہہ رہے ہیں میں شعیب اختر کی طرح دِکھتی ہوں؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں