ایمسٹرڈیم: (انٹرنیشنل ڈیسک) نیدرزلینڈ میں کورونا لاک ڈاؤن کے خلاف ہزاروں شہری سڑکوں پر نکل آئے، ڈچ پولیس نے مظاہرین کو منتشرکرنے کے لیے ان پر کتے چھوڑ دئیے۔
نیدرزلینڈ میں کورونا پابندیوں اور لاک ڈاؤن کے ہزاروں مخالفین سڑکوں پر آ گئے، دارالحکومت ایمسٹرڈیم کے مرکزی مقام پر جمع ہو کر احتجاج شروع کر دیا۔ پلے کارڈز اٹھائے اور حکومت کےخلاف شدید نعرے بازی کی، کورونا کو میڈیا وائرس قرار دے دیا۔
مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس میدان میں آ گئی، احتجاج کرنے والوں پر کتے چھوڑ دیئے اور لاٹھی چارج بھی کیا۔
پولیس نے مظاہرہ کرنے والے متعدد افراد کو گرفتارکر لیا،، نیدرزلینڈ میں اومی کرون کی لہر کے بعد 19دسمبر سے لاک ڈاؤن جاری ہے۔