لاہور (کرائم ڈیسک) داتا دربار کے علاقہ پائلٹ ہوٹل کے قریب سے نامعلوم نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے ۔25 سالہ نوجوان نشے کا عادی تھا اور نشے کی زیادتی کے باعث جاں بحق ہوا ۔
25 سالہ نوجوان کی شناخت نہ ہو سکی ۔ایدھی رضاکاروں نے پولیس کارروائی کے بعد لاش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کر دیا ۔