عائلہ ٹمیانووچ، الینا ریباکینا اور ماریا سکاری ایڈیلیڈ انٹرنیشنل کے پری کوارٹر فائنل میں داخل

ایڈیلیڈ۔(سپورٹس ڈیسک) عائلہ ٹمیانووچ نے ہیتھر واٹسن، الینا ریباکینا نے سٹروم سینڈرز اور ماریا سکاری نے تیمارا زیڈانیسک کو شکست دے کر ایڈیلیڈ انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔
ایڈیلیڈ میں جاری ایونٹ کے ابتدائی رائونڈ میں آسٹریلیا کی عائلہ ٹمیانووچ نے برطانیہ کی ہیتھر واٹسن کو سٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 6-7 سے ہرا کر اگلے رائونڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

قزاخستان کی الینا ریباکینا نے نیوزی لینڈ کی سٹروم سینڈرز کے خلاف دلچسپ مقابلے کے بعد 4-6 ، 6-1 اور 1-6 سے کامیابی حاصل کی۔ ایک اور میچ میں تھرڈ سیڈ یونان کی ماریا سکاری نے سلوینیا کی تیمارا زیڈانیسک کو دلچسپ مقابلے کے بعد 2-6 ، 6-0 اور 4-6 سے ہرا کر پری کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں