کراچی(سپورٹس ڈیسک) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر شاہنواز ڈھانی نے ملاقات کی۔ پیرکو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر سید مراد علی شاہ نے کہا کہ پاکستان کرکٹ کا روشن ستارہ لاڑکانہ سے تعلق رکھنے والے شاہنواز ڈھانی کو ہر طریقے سے پروموٹ کریں گے۔وزیراعلی سندھ نے شاہنواز ڈھانی کو کہا کہ اپنی تربیت پر مزید توجہ دیں اورسندھ کے دیگر نوجونوں کو آگے لانے میں اپنا کردار ادا کریں۔
وزیراعلی سندھ نے شاہنوز ڈھانی نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں سانگھڑ کے بہترین سپنر نعمان اور دیگر نوجوانوں کو کرکٹ میں پروموٹ کرنا ہے۔وزیراعلی سندھ نے کہا کہ وہ پی ایس ایل کیلئے کوئی ٹیم لانا چاہتے ہیں، اس کے لئے سپانسر ڈھونڈ رہے ہیں، جلد پی ایس ایل ٹیم بنائینگے۔فاسٹ بالر شاہنواز ڈھانی نے وزیراعلی سندھ کے ساتھ اپنے دوستوں اور رشتہ داروں کے ساتھ ملاقات کی۔شاہنواز ڈھانی نے ملاقات کرنے پروزیراعلی سندھ کا شکریہ ادا کیا ۔وزیراعلی سندھ نے شاہنواز ڈھانی کو شیلڈ، سندھی ٹوپی اور اجرک پیش کی۔