لیونل میسی ساتھی کھلاڑیوں سمیت کورونا کا شکار ہوگئے

پیرس (سپورٹس ڈیسک) ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والے فرانسیسی فٹبال کلب پیرس سینٹ جرمن (پی ایس جی) کے لیونل میسی اور کلب کے 3 کھلاڑی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانسیسی کلب نے بتایا کہ ارجنٹائن کے لیونل میسی، ڈیفینڈر جوان بیرنٹ اور بیک اپ گول کیپر سرگیو ریکو اور مڈفیلڈر نیتھن بٹومزالا کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

پی ایس جی کا کہنا تھا کہ یہ تمام کھلاڑی کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد سے قرنطینہ میں ہیں۔ واضح رہے کہ میسی بارسیلونا کو خیرباد کہہ کر اگست میں فرانسیسی کلب پی ایس جی کا حصہ بن گئے تھے۔ اب تک میسی نے اس گروپ کی جانب سے 16 میچز کھیلے ہیں جن میں وہ صرف 6 گولز ہی کر سکے ہیں۔ ادھر فرانس کی بات کی جائے تو گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یہاں 2 لاکھ 19 ہزار 126 کیسز رپورٹ ہوئے تھے جبکہ یہ مسلسل چوتھا دن تھا جب فرانس میں یومیہ 2 لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں