کے الیکٹرک کا 900 میگاواٹ کا بن قاسم پاور پلانٹ تھری تکمیل کے مراحل میں داخل

کراچی: (کامرس ڈیسک) کراچی کے شہریوں کے لیے اچھی خبر، کے الیکٹرک کا 900 میگاواٹ کا بن قاسم پاور پلانٹ تھری تکمیل کے مراحل میں داخل ہو گیا۔ حکام کے مطابق پلانٹ کا 450 میگاواٹ کا پہلا فیز آئندہ چند ہفتوں میں فعال ہوجائے گا جس سے 2022 کے موسم گرما میں شہریوں کو بڑا ریلیف ملے گا۔

کراچی میں آنے والی گرمیاں بجلی فراہمی کے اعتبار سے اچھی ثابت ہوں گی، بجلی صرف فالٹ کی بنا پر جائے گی۔ کے الیکٹرک حکام نے کراچی کے شہریوں کے لیے بڑی خوشخبری سنادی۔

900میگاواٹ کا بن قاسم پاورپلانٹ تھری کا 450میگاوٹ کا پہلا فیز تکمیل کے مراحل میں داخل ہوگیا، آئندہ چند ہفتوں میں مکمل فعال کردیا جائے گا، دوسرامرحلہ بھی رواں برس مکمل ہوگا۔

پلانٹ کے اضافے سے کے الیکٹرک پیداواری صلاحیت 2850 میگا واٹ تک پہنچ جائے گی۔ پینسٹھ کروڑ ڈالر کی لاگت سے تیارکیے جانے والے بن قاسم پاورپلانٹ تھری میں کورنگی، لانڈھی، آئی سی آئی اور قیوم آباد چار گرڈ شامل ہوں گے۔ حکام کے مطابق قومی توانائی پالیسی کےمطابق کمرشل لوڈشیڈنگ جاری رہے گی۔

کے الیکٹرک حکام کے مطابق گرمیوں میں بجلی کی طلب 3500 میگا واٹ سے تجاوز کرنے کا امکان ہے جس کے لیے کے الیکٹرک کی پیداواری صلاحیت کے ساتھ آئی پی پیز اوراین ٹی ڈی سی سے بجلی حاصل کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں