راک نے وین ڈیزل پر ‘ہیرا پھیری’ کا الزام لگایا

اداکار کا فاسٹ اینڈ فیوریس سیریز کی اگلی تمام فلموں کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار

لاس اینجلس (شوبز ڈیسک) ہالی ووڈ اداکار ڈیوائن جانسن ‘دی راک’ نے سوشل میڈیا پر وین ڈیزل کی جانب سے ‘فاسٹ اینڈ دی فیوریس’ فرنچائز میں واپسی کی درخواست کو ‘ہیرا پھیری’قراردے دیا۔دو روز قبل غیر لکی میڈیا میں شائع ہونے والے ایک انٹرویو میں اداکار ڈیوائن جانسن نے واضح طور پر کہا کہ مجھے نومبر میں وین ڈیزل کی جانب سے فاسٹ اینڈ فیورس کی اگلی فلم میں کام کرنے کی درخواست میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔

ڈیوائن نے کہا کہ میں ساتھی ادکار کی جانب سے ان کی پوسٹ پر کافی حیران ہوا لیکن میں اس کو ہیرا پھیری قرار دیتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ مجھے پسند نہیں آیا کہ وین نے اس پوسٹ میں اپنے بچوں اور پال واکر کی موت کا ذکرکیا۔ڈیوائن نے مزید کہا کہ رواں سال جون میں میری اور وین کی براہ راست اس معاملے پر ملاقات ہوئی تھی، میں نے اس وقت بھی یہی کہا تھا کہ میں فرنچائز میں واپس نہیں آرہا۔ اس کے علاوہ انٹرویو میں اداکار نے فاسٹ اینڈ فیوریس سیریز کی اگلی تمام فلموں کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں