بالی ووڈ اداکارہ شلپا شروڈکر کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئیں

ٌممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ شلپا شروڈکر کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آ گیا، دبئی میں مقیم اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈلر انسٹاگرام پر کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی۔

شلپا کے مطابق آج ان کے ٹیسٹ کا چوتھا روز ہے۔ انھوں نے اپنے پرستاروں پر زور دیا کہ وہ محفوظ رہنے کے لیے خود ویکسین لگوائیں۔ان کی شیئر کی گئی پوسٹ کے بعد ان کی چھوٹی بہن اور بالی ووڈ کی کئی ہٹ فلموں میں معروف کردار ادا کرنے والی نمرتا شروڈکر نے ان کی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں