مانچسٹر: (شوبز ڈیسک) برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں عطا اللہ عیسی خیلوی کا کنسرٹ بدنظمی کا شکار ہو گیا، گلوکار کو سکیورٹی کے حصار میں ہال سے باہر لے جایا گیا۔
کنسرٹ کے دوران گارڈز نے سٹیج کے سامنے نوجوانوں کو ڈانس کرنے سے منع کیا تو نوجوان مشتعل ہو گئے اور سکیورٹی گارڈز سے تلخ کلامی ہوئی جس پر عطا اللہ عیسی خیلوی کو کنسرٹ چھوڑ کر جانا پڑا۔
دوسری طرف کنسرٹ کے آرگنائزر ذوالفقار علی مہر کا کہنا ہے کہ عطا اللہ عیسی خیلوی خیریت سے ہیں۔ لڑائی بریڈ فورڈ سے آئے دو گروپس نے شروع کی۔ نوجوان عطا اللہ عیسی کے ساتھ گانا گانے پر بضد تھا، کنسرٹ منسوخ ہونے پر شرکا نے احتجاج کیا۔